10:49 am
پشاور میں ٹیوشن ٹیچر نے چھٹی جماعت کے بچے کو ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا

پشاور میں ٹیوشن ٹیچر نے چھٹی جماعت کے بچے کو ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا

10:49 am


پشاور : آج کل بچوں سے زیادتی اور کم عمر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کئی واقعات رپورٹ ہورہے ہیں جس نے والدین کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ ایسا ہی ایک کیس حال ہی میں پشاور میں بھی رپورٹ ہوا جہاں ایک ٹیوشن ٹیچر نے چھٹی جماعت کے بچے کو ہراساں کیا اور صرف ہراساں ہی نہیں بلکہ اُس کی ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
 
تفصیلات کے مطابق 11 سالہ لڑکے کے والد نے بتایا کہ اُن کا بچہ چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے جسے اُس کے ٹیوشن ٹیچر نے پستاخرہ میں لاکرہ آباد کے علاقہ میں ہراساں کیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر وادیا ہےجس میں انہوں نے بچے کے ٹیوشن ٹیچر پر اپنے بیٹے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ ملزم زرعی یونیورسٹی پشاور کا طالبعلم ہے۔جو متاثرہ بچے کو اُس کے گھر پڑھانے آتا تھا۔ ایک دن جب گھر میں کوئی نہیں آیا تھا تب ملزم نے یہ گھناؤنا جُرم کیا۔ اور اپنے ہی شاگرد کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہی نہیں ، متاثرہ بچے کو بلیک میل کرنے کے لیے ملزم نے بچے کی ویڈیو ریکارڈ کی اور جنسی ہراسگی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دیا۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کو جلد ہی پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا جائے گا اور متاثرہ بچے کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد بھی والدین نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کل کے دور میں ایک ٹیوشن ٹیچر رکھنا عام بات ہے لیکن اب روحانی اُستاد بھی اس طرح کے گھناؤنے کاموں میں ملوث ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ والدین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچے کو ہمیشہ زیر نگرانی پڑھوانا چاہئیے، تاکہ بچہ آپ کی نظروں کے سامنے ہو اور محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبریں