11:26 am
 حکومتی رہنما نے نئے انتخابات کی تاریخ بتادی

حکومتی رہنما نے نئے انتخابات کی تاریخ بتادی

11:26 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں،
نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن پانچ سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم مولانا کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی (ن) لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی تھی وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہے وہ بھی قطری لگتا ہے۔