02:25 pm
طلبہ مارچ کی متنازع تصویر کی حقیقت سامنے آگئی 3لڑکیوں اور ایک لڑکے نے یہ انداز کیوں اپنایا جانئے حیرت انگیز تفصیلات

طلبہ مارچ کی متنازع تصویر کی حقیقت سامنے آگئی 3لڑکیوں اور ایک لڑکے نے یہ انداز کیوں اپنایا جانئے حیرت انگیز تفصیلات

02:25 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی طلبہ مارچ کی متنازع تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ تصویر وائرل ہوئی ۔ تصویر کے حوالے سے طلبہ مارچ میں شریک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وائرل تصویر اسلام آباد فاونڈیشن مارچ کی ہے۔ تصویر میں ایک طالب علم پرتین دباوٴ کو ظاہر کیا گیا ہے ، ان دباوٴ میں والدین، محلہ دار اور تعلیمی ادارے کا پریشر شامل ہے
یہ تین دبائو (طالب علم) لڑکے کو لال رنگ کے کپڑے سے پکڑے ہوئے ہیں۔یاد رہے اس تصویر کو سوشل میڈیاپر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا تھا ۔اور موقف اختیار کیاگیا تھا کہ لڑکیوں کو طاقتور دیکھانے کیلئے لڑکے کو کتے کی شکل میں پیش کرنا درست نہیں۔تاہم شرکاء کی جانب سے تصویر پر وضاحت کرتے ہوئے، اسےجینڈر سے الگ قرار دیتے ہوئے۔تینوں لڑکیوں کو طالب علم پر پریشر کے طور پر ظاہر کیا۔یاد رہے ملک میں طلبہ تنظیموں نے پاکستان بھر کے پچاس شہروں میں مارچ کا اہتمام کیاگیا جہاں طلبہ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی گئی اور یونین کو بحال کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ،بڑھتی ہوئی فیسوں کیخلاف بھی آواز بلند کی۔