02:26 pm
’’مشال تیرا مشن ادھورا ۔۔اب کریں گےہم پورا‘‘طلبہ یکجہتی مارچ میں مشال خان کے والد کا بھرپور استقبال

’’مشال تیرا مشن ادھورا ۔۔اب کریں گےہم پورا‘‘طلبہ یکجہتی مارچ میں مشال خان کے والد کا بھرپور استقبال

02:26 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) مشال خان کے والد کی لاہور میں منعقد ہونے والی طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ میں شرکت۔ تفصیل کے مطابق مشال خان کے والداقبال لالا کا استقبال شاندار نعروں اور پر جوش طریقے سے کیاگیا۔ مارچ میں شرک طلبا وطالبات کے لگائے جانے والے نعروں میں، مشال تیرا مشن ادھورا ب کریں گے ہم پورا شامل تھا۔اس کے ساتھ ساتھ مشال خان شہید کو لال سلام بھی پیش کرتے رہے۔ طالب علموں نے
مشال خان کو لال سلام کے نعرے بھی لگائے۔ نعروں کا جواب مشال خان کے والد اقبال لال نے ہاتھ کو لہراتےہوئے دیا۔یاد رہے ملک میں طلبہ تنظیمیں پاکستان بھر کے پچاس شہروں میں مارچ کا اہتمام کیاگیا جہاں طلبہ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی گئی۔۔یاد رہے کہ مشال کے قتل کا واقعہ 13 اپریل 2017 کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں پیش آیا تھا۔پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ چار مرکزی ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 46 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے جن میں سے 2 کو بری کردیا گیا ہے اور دو کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جس پر مشال خان کے والد نے اظہار اطمینان کیا تھا۔