03:54 pm
 عمران خان نے لاہور پہنچ کرعثمان بزدار کو کیا مشورہ دیا،صوبائی کابینہ ایک دوسرے کا منہ دیکھنا شروع

عمران خان نے لاہور پہنچ کرعثمان بزدار کو کیا مشورہ دیا،صوبائی کابینہ ایک دوسرے کا منہ دیکھنا شروع

03:54 pm

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوکارکردگی کی تشہیرکامشورہ دیدیا،انہوں نے کہاکہ آپ پنجاب کی بہتری کے لیے جوبھی اقدامات اٹھارہے ہیں ان کالوگوں کوپتانہیں چلتااس لیے اچھے کاموں کی تشہیرکیاکرو، وزیراعلیٰ کہتے ہیں اچھے کاموں کیلئے اپنانام سامنے نہیں لاناچاہتا لیکن ضروری ہے کہ لوگوں کوپتاہوناچاہیے۔لاہورمیں تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ میں نے وزیراعلیٰ کے جو اچھے کام دیکھے ہیں ان سے لگتا ہے پنجاب کا مستقبل بڑاروشن ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا کہ آپ پنجاب کی بہتری کیلئے جو بھی اقدامات اٹھارہے ہیں،ان کا لوگوں کو پتا نہیں چلتا ،اس لیے اچھے کاموں کی تشہیر بھی کردیا کرو۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو زرعی قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے زرعی شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔ چین نے اپنے کسانوں کی بہت مدد کی۔ چین نے70 کروڑ افراد کوغربت سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے میں امیرغریب کا فرق نہیں ہوتا۔ فلاحی معاشرے کم آمدنی والے طبقات کو اوپراٹھاتے ہیں۔ پاکستان میں چھوٹےکسانوں کیلئےقرضہ لیناعذاب ہے۔زرعی شعبے کی ترقی سے ملکی معیشت بہترہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غربت کے خاتمے کے لیے تاریخی احساس پروگرام شروع کیا۔ 200 ارب روپے احساس پروگرام کیلئے ہیں۔ اسی طرح وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی بیوروکریسی اور پولیس کے سینئرافسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی گورننس، بیوروکریسی اور پالیسیز کی مثالیں دی جاتی تھیں،اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جس کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔وزیراعظم نے ملک کی معاشی استحکام کیلئے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے جس پروہ اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، ہم نے اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے ،افسران کوسب کام میرٹ پر کرنے ہیں اور کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا،معاشی ترقی کے لیے ایک قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب میں امن وامان اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے