06:08 am
شہباز شریف جب ٹوپی پہن کر جاتا ہے تو کوئی کارروائی ڈالتا ہے، شیخ رشید

شہباز شریف جب ٹوپی پہن کر جاتا ہے تو کوئی کارروائی ڈالتا ہے، شیخ رشید

06:08 am

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف خاص کام کرنے والے ہیں جس کا پتہ آئندہ چند روز میں چل جائے گا۔ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران مختلف معاملات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ بات ہے کہ بیماری نواز شریف کو لاحق ہے اور لندن ساتھ شہباز شریف گئے ہیں۔انہوں نے کہا 'شہباز شریف جب ٹوپی پہن کر جاتا ہے
تو کوئی کارروائی ڈالتا ہے اور کارروائی کی خبر کچھ دنوں میں پتہ چلتی ہے۔'وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ آرمی چيف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت ميں توسيع کا قانون سادہ اکثريت سے منظور کرليا جائے گا کيونکہ تمام پارٹیاں توسيع دینے پر متفق ہیں،جنرل قمر جاويد باجوہ کی توسیع کے معاملے پر غلطیاں ہوئیں لیکن ہماری نیت اچھی تھی۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ جوش اور ولولے سے کام کرنے والے جنرل ہیں اس لیے توسیع ملنی چاہیے تھی۔ انکی 6 ہفتے میں توسیع کا فیصلہ ہوجائے گا۔ قمر جاوید باجوہ اور ہمارے تین سال اور ہے۔

تازہ ترین خبریں