08:11 am
اگلے 4سال کیلئے وزیر اعلیٰ کون ہونگے ، وزیر اعظم نے اعلان کر دیا

اگلے 4سال کیلئے وزیر اعلیٰ کون ہونگے ، وزیر اعظم نے اعلان کر دیا

08:11 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ’’وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبروں کے بعد بڑا بریک تھرو ‘‘اگلے 4سال کیلئے وزیر اعلیٰ کون ہونگے ، وزیر اعظم نے اعلان کر دیا۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ اگلے 4سال تک عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد مختلف اجلاسوں میں واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی مدت پوری کریں گے۔ ذرائع کے
مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پنجاب کابینہ کے اراکین اور صوبائی وزرا کے ہمراہ ایک اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اجلاس میں بیٹھا ہر شخص وزیراعلیٰ بننے کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑیں رہیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار کی جگہ لینے کے خواہشمند افراد کو اگلے 4 برس انتظار کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہ تو محل نما گھر میں رہتے ہیں اور نہ ہی اپنی ذاتی سیکیورٹی پر 80 کروڑ روپے سالانہ خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اصلاحات پر جس طرح عملدرآمد کیا گیا ایسا پہلے کبھی پنجاب میں نہیں ہوا، ہمیں پنجاب میں کی جانے والی اصلاحات کی تشہیر اور اس حوالے سے سیمینارز منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کارکردگی کی تشہیر کا مشورہ دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ پنجاب کی بہتری کیلئے جو بھی اقدامات اٹھارہے ہیں،ان کا لوگوں کو پتا نہیں چلتا ،اس لیے اچھے کاموں کی تشہیر کیا کرو،وزیراعلیٰ کہتے میں اچھے کاموں کیلئے اپنا نام سامنے نہیں لانا چاہتا،لیکن ضروری ہے کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے۔ انہوں نے آج یہاں لاہور میں تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میں نے وزیراعلیٰ کے جو اچھے کام دیکھے ہیں ان سے لگتا ہے پنجاب کا مستقبل بڑاروشن ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا کہ آپ پنجاب کی بہتری کیلئے جو بھی اقدامات اٹھارہے ہیں،ان کا لوگوں کو پتا نہیں چلتا ،اس لیے اچھے کاموں کی تشہیر بھی کردیا کرو۔