01:31 pm
لاہور میں رکشے میں ہونے والے دھماکے کا معاملہ کچھ اور ہی نکلا

لاہور میں رکشے میں ہونے والے دھماکے کا معاملہ کچھ اور ہی نکلا

01:31 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے علاقے چوبرجی میں آج صبح رکشے کے اندر دھماکہ ہوا تھا جس کے نیتجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی جبکہ رکشے کی چھت کئی فٹ اوپر اڑ گئی ۔جبکہ باقی حصے کے پرخچے اڑ گئے ۔ 
اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔ بعد ازاں سی ٹی ڈی ،بم ڈسپوزل اور فرانزک کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں جنہوں نے موقع سے شواہد جمع کئے ۔پولیس افسران کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔فرانزک ٹیمیوں نے رکشے میں بارودی مواد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔دھماکے میں ایک رکشہ اور تین موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے لوہے کے ٹکڑے اور بال بیرنگ ملے ہیں۔ رکشہ ڈرائیور نے مشکوک شخص کو شیراکوٹ سے رکشے میں بٹھایا۔مشکوک شخص واش روم کے بہانے سمن آباد موڑ اتر گیا جس کے بعد رکشے میں دھماکہ ہوا۔بم ڈسپوزل ٹیم کے مطابق اس دھماکے میں ڈیڑھ سے دو کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔جائے وقوع سے مقناطیس بھی برآمد ہوا،مقناطیس بم کو پلانٹ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔پولیس نے مشکوک شخص کی تلاش کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح چوبرجی روڈ سمن آباد موڑ کے قریب رکشے میں دھماکہ ہوا تھا جس سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں تین موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں۔شروع میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ دھماکے سے تباہی زیادہ ہوئی ہے لہذا اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ دھماکہ سلنڈر پٹھنے سے ہوا یا پھر دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہوا۔اور اب اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ یہ بم دھماکہ تھا۔

تازہ ترین خبریں

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

امن  سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

 حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

وزیرخزانہ پنجاب آئندہ مالی سال کا 2600 ارب روپے کا بجٹ  آج پیش کرینگے

وزیرخزانہ پنجاب آئندہ مالی سال کا 2600 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرینگے