12:59 pm
ملکی سیاست کا بڑا بریک تھرو، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مستقبل کے الیکشنز کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا

ملکی سیاست کا بڑا بریک تھرو، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مستقبل کے الیکشنز کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا

12:59 pm

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کی خواہش ہے کہ اسے شہادت کا رتبہ ملے حالانکہ موجودہ حکمرانوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی غیر
سنجیدہ ہو۔ سراج الحق کا آرمی چیف سے متعلق فیصلے پر کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کے رولز بنانے کی اہلیت رکھتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کا کوئی موڈ نہیں ہے کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکالے اور اب تو اس کے چہرے سے سرخی پاؤڈر بھی اتر رہا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی نالائقی سے محسن ادارے کو بھی بدنام کیا، یہ حکومت فیصلے پہلے کرتی اور سوچتی بعد میں ہے، ہر گزرتا دن ان کی ناکامی ثابت کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کے عمل کے اثرات عوام کے سامنے خود بخود آنا شروع ہو گئے ہیںاور شروعات آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے ہوئی اب دیکھنا یہ ہے کہ آرمی چیف کوحکومت کس طریقے سے توسیع دی رہی ہے اور کتنے عرصے کیلئے دے رہی ہے یعنی 10,20یا 30سال کی توسیع دی جائے گی تجاویز سامنے آجائیں تو جماعت اسلامی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔ جب ادارے ناکام ہو جائے تو حکومت کس طرح مضبوط ہوگی یہ ان کی خام خیالی ہے ملک کے اندر یک فساد برپا ہے لوگوں کا اعتماد حکومت ، جمہوریت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر ریاستی اداروں سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں