04:58 pm
تحریک انصاف نے اہم ترین رہنما کی رکنیت معطل کردی

تحریک انصاف نے اہم ترین رہنما کی رکنیت معطل کردی

04:58 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرایکشن لیتے ہوئے پارٹی رکن اورایڈووکیٹ سپریم کورٹ حامدخان کوشوکاز نوٹس جاری کردیا اوران کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ،حامدخان پرجھوٹے بیانات کے ذریعے
پارٹی کوبدنام کرنے کاالزام عائدکیاگیاہےنوٹس میں کہاگیاہے کہ حامدخان نے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں پارٹی اورچیئرمین سے متعلق من گھڑت بیانات دئیے ،حامدخان کے بیانات سے پارٹی ممبران اورورکرز کوبھی ٹھیس پہنچی ،پارٹی چیئرمین پرالزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی ۔پی ٹی آئی نے حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا جب کہ حتمی فیصلے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی مخالف بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں