11:26 pm
پاکستان میں یورو 5 پیٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ، گاڑیوں کیلئے درکار ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا،

پاکستان میں یورو 5 پیٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ، گاڑیوں کیلئے درکار ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا،

11:26 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں یورو 5 پیٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ، گاڑیوں کیلئے درکار ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا، پاکستان میں اس وقت استعمال ہونے والا یورو 2 پیٹرول معیار میں کم ہونے کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی کم ہے، جبکہ یورو 5 پیٹرول کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 2020 تک یورو 5 پیٹرول متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ
یورو 5 پیٹرول معیار میں تو یقینی طور پر بہت ہی بہترین اور ماحول دوست ہے، لیکن اس کی قیمت پاکستان میں استعمال ہونے والے موجودہ یورو 2 پیٹرول کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوگی۔ پاکستان میں اس وقت یورو 2 پیٹرول کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے۔ جبکہ اگر پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی نہیں آتی اور اس صورتحال میں یورو 5 پیٹرول متعارف کروایا جاتا ہے، تو ایسے میں ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہو گا۔ یورو 5 پیٹرول کے حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ دنیا تو اب یورو 6 پیٹرول کے استعمال تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پاکستان میں آج بھی انتہائی غیر معیاری یورو 2 پیٹرول استعمال ہو رہا ہے۔ تکنیکی ماہرین کا بتانا ہے کہ یورو 1 وہ معیار ہوتا ہے جس میں سلفر کی مقدار ایک ہزار پارٹس فی ملین ہوتی ہے۔ یورو 2 میں مقدار 500 پی پی ایم، یورو تھری میں تین سو پچاس، یورو فور میں پچاس جبکہ یورو فائیو اور یوروسکس میں، سلفر صرف دس پی پی ایم رہ جاتا ہے۔ یورو ون پٹرول جولائی 1992ء میں متعارف کرایا گیا تھا اور پاکستان میں یہ پیٹرول دہائیوں تک یعنی 2017 تک استعمال کیا جاتا رہا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یورو 5 کی نسبت، خطرناک کیمیکلز پرمشتمل، یورو 2 کے استعمال سے گاڑیوں کے انجن وقت سے پہلے زندگی پوری کرلیتے ہیں۔ یورو ٹو کےباعث گاڑیوں سے نکلتا خطرناک سیاہ دھواں، ایک نہیں، کینسر سمیت درجنوں جان لیوا بیماریوں کا باعث ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے