06:52 am
’’تبدیلی کا ذائقہ انتہائی تلخ نکلا۔۔۔ ‘‘ 20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہوگئے

’’تبدیلی کا ذائقہ انتہائی تلخ نکلا۔۔۔ ‘‘ 20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہوگئے

06:52 am

لاہور( اوصاف ویب ڈیسک)’’تبدیلی کا ذائقہ انتہائی تلخ نکلا ‘‘20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو گئے۔۔امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی 25 پیسے فی لٹر کمی کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ،جنہوں نے حکومت کو سپورٹ کیا وہ شرمند ہیں کہ شہزادوں کی حکومت ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے
پٹرول کی 25 پیسے فی لٹر کمی کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب کے استعمال کی چیزیں بھی مہنگی کردیں،حفیظ پاشا نے اعتراف کیا کہ 20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو گئے،سراج الحق کا کہنا ہے کہ موسم بہترین ہے پانی و مٹی زرخیز ہے لیکن کسان بھوکا سوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جنہوںنے حکومت کو سپورٹ کیا وہ شرمند ہیں کہ شہزادوں کی حکومت ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے، ہر شے سے برکت اٹھ چکی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ منصورہ لاہور میں جنوبی پنجاب سے آئے جے آئی یوتھ کے نمائندہ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ تبدیلی کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ وہ ٹولہ ہے جو اپنی ذات میں مبتلا ہے اور اپنی ذات سے محبت کرتے ہیں، یہاں عوام کی نہیں بلکہ شہزادوں کی حکومت ہے۔ 25 پیسے پیٹرول سستا کرنا حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے جو ایک کاغذ بھی سپریم کورٹ کے مطابق نہیں لکھ سکتے، انہوں نے تو اپنے لانے والا کا پردہ نہیں رکھا بلکہ انکا بھی پول کھول دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس منطتقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ دودھ کا اور پانی کا پانی ہوجائے ۔

تازہ ترین خبریں