12:24 pm
غیر ملکی فنڈنگ لینا غلط نہیں ،اوورسیز پاکستانی اپنے چاہنے والوں کو فنڈ کرتے ہیں،سینئرقانون دان اعتزاز احسن

غیر ملکی فنڈنگ لینا غلط نہیں ،اوورسیز پاکستانی اپنے چاہنے والوں کو فنڈ کرتے ہیں،سینئرقانون دان اعتزاز احسن

12:24 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ لینا غلط نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اگر باہر سے فنڈنگ لے رہی ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔بلکے اوورسیز پاکستانی
اپنے چاہنے والوں کو فنڈ کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاسی لیڈر امریکا یا کسی اور ملک میں باہر جاتا ہے تو اس کی ٹکٹ سے لے ہر چیز اوورسیز پاکستانی کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنی گہرئی میں نہیں جا سکتے ۔ اینکر عائشہ بخش نے سوال کیا کہ آئین میں ایسی کوئی لچک ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی ادارہ پاکستان کی سیاسی جماعت کو فنڈنگ کریں؟ اعتزاز احسن نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیسز سے تمام سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچے گا۔اس معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا۔یادرہے کہ تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن فیصلہ کچھ دن میں سنائے گا۔تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کو غیرملکی فنڈنگ پر تنقید کانشانہ بنایاجارہا ہے۔جس کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے ن لیگ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ جمعہ کو پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے فارن فنڈنگ کیس میں ایک صفحے پر جواب جمع کرایا،اربوں روپے کا معاملہ ہے مگر ایک صفحے پر جواب آیا،اربوں کی اشتہار جاری ہوئے،مگر جواب نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی جانب سے کہاگیا کہ چندہ دینے والوں کے شناختی کارڈ جمع کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا یہ پیسہ بینامی اکاوئنٹس سے تو نہیں آیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران باقی تمام جماعتوں کی بھی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

دادا دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو ق ت ل کردیا

دادا دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو ق ت ل کردیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا