12:26 pm
 پارٹی رکنیت معطل ہونے پر پی ٹی آئی رہنما حامد خان کا سخت ردعمل

پارٹی رکنیت معطل ہونے پر پی ٹی آئی رہنما حامد خان کا سخت ردعمل

12:26 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری ہونے اور پارٹی رکنیت معطل ہونے پر حامد خان کا بھی جواب سامنے آگیا۔حامد خان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی آئین بنایا۔بانی ممبر کی رکنیت معطل نہیں کی جا سکتی
۔عمران خان کی طرح کسی بھی فاؤنڈر کو معطل نہیں کیا جا سکتا۔کل پارٹی میں آنے والے ہمیں پارٹی سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حامد خان نے مزید کہا کہ مجھے ابھی تک معطلی اور شوزکاز نوٹس موصول نہیں ہوا۔جب نوٹس آئے گا تو اس کا جواب بھی دوں گا، انہوں نے پارٹی کی رکنیت معطلی کو مذاق قرار دے دیا۔حامد خان نے مزید کہا میں نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا جو پارٹی پالیسی کے خلاف ہو ہمیشہ حقائق پر بات کی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی رکن اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حامد خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا اور ان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔ حامد خان پر جھوٹے بیانات کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ حامد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی اور چیئر مین سے متعلق من گھڑٹ بیانات دئیے، حامد خان کے بیانات سے پارٹی ممبران اور ورکرز کو ٹھیس پہنچی، پارٹی چئیرمین پر الزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی۔پی ٹی آئی نے حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا جب کہ حتمی فیصلے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی مخالف بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔تاہم حامد خان کا کہنا ہے کہ مجھے تاحال شوکاز نوٹس نہیں ملا۔

تازہ ترین خبریں

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

امن  سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

 حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

وزیرخزانہ پنجاب آئندہ مالی سال کا 2600 ارب روپے کا بجٹ  آج پیش کرینگے

وزیرخزانہ پنجاب آئندہ مالی سال کا 2600 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرینگے