12:26 pm
دسمبر تحریک انصاف کی حکومت کا آخری مہینہ ہے، فضل الرحمن

دسمبر تحریک انصاف کی حکومت کا آخری مہینہ ہے، فضل الرحمن

12:26 pm

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے دسمبر تک تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اقتدار پر قابض مافیا سے جان چھڑانی ہوگی۔موجودہ حکمران اقتدار چھوڑیں اور پاکستان سے باہر جا کر عیاشیاں کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کا دھرناتاریخی ایونٹ تھا،انہوں نے کہا کہ ملکی حالات بدحالی کی طرف جا رہے ہیں اور بحران میں اضافہ ہوا۔حکومت کیخلاف ہمارے مظاہرے پورے ملک میں جاری رہے گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ پانامہ بین الاقوامی دباؤ تھا جسے سیاسی قیادت کے خلاف استعمال کیا گیا،پانامہ ایک سازش تھی۔ حکومت کوایجنٹ بنا کر سی پیک میں بگاڑ پیدا کرنے کیلئے بھیجا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میثاق جمہوریت ایک سنجیدہ دستاویزہے۔ حکومت قابل نہیں کہ کوئی میثاق کیا جائے۔میثاق جمہوریت کو بہتر لوگ ہی بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ملک واپسی کا تعلق صحت کی بہتری پر ہے۔یادرہے اس سے قبل بھی تحریک انصاف کی حکومت کادعویٰ کر چکے ہیں اور حکومت کے خاتمے کیلئے مارچ بھی کیا۔واضح رہےجمیعت علماء اسلام(ف) نے 8 دسمبر کو پلان سی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پشاور میں آزادی مارچ کے تحت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے توسخت فیصلے کریں گے۔جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ آور وسطیٰ اضلاع نوشہرہ صوابی مردان پشاور چارسدہ مہمند خیبر باجوڑ ایف آر پشاور اور کوہاٹ کے امراء و نظماء کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اضلاع میں جاری آذادی مارچ کی تحریک اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 8دسمبر کو پشاور میں آزادی مارچ کے پلان سی کے تحت بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔تاہم اب مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خاتمے کادعویٰ اسی سلسلے کی ایک کڑی لگتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےکینیاکےچیف آف ڈیفنس کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےکینیاکےچیف آف ڈیفنس کی ملاقات

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے بجٹ پر سوالات اٹھا دیے

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے بجٹ پر سوالات اٹھا دیے

 چودھری پرویز الٰہی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات 

 چودھری پرویز الٰہی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات 

 نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔مریم اورنگزیب 

 نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔مریم اورنگزیب 

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار

ہمار امذہب اور کلچر  ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو

ہمار امذہب اور کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان