09:05 am
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت نے اپوزیشن سے رابطوں کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت نے اپوزیشن سے رابطوں کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی

09:05 am

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) آرمی چیف کی توسیع پر قانون سازی کیلئے 3 رکنی حکومتی کمیٹی قائم کردی گئی،تفصیلات کے حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکومت کو 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنی ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی
میں مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر معاملات کا پر بحث کریں گے۔کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شامل ہیں۔ حکومتی کمیٹی کو آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک بھی دیاگیا ہے۔یادرہے سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس معاملے پر چھ ماہ کے اندر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی تھی اورکہاہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،دوبارہ تقرری اور مدت ملازمت کا تعین کیا جائے،آئین کے تحت صدرمملکت فوج کے سپریم کمانڈر کے طورپرآرمی چیف کی تقرری کرنے کے مجاز ہیں، آرمی چیف کی چھ ماہ کیلئے دوبارہ تعیناتی قانون سازی سے مشروط اور28 نومبر سے ہی شروع ہوگی۔جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس منصور علی شاہ کے ہمر اہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق مختصر حکم نامہ سناتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع/دوبارہ تعیناتی کوعدالت میں چیلنج کیا گیا تھا جس کی تین روزہ سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اوردوبارہ تعیناتی کے معاملہ پر بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کی ہے جس دوران آئین کے آرٹیکل 243(4) اور آرمی ریگولیشنز 1998ء کے سیکشن255 پرانحصار کیا گیاتاہم وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت کو وزیراعظم کی سفارش پرصدرمملکت کی منظورشدہ سمری نوٹیفیکشن سمیت پیش کی جس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئین کے آرٹیکل243(4)(b) کے تحت 28 نومبر 2019ء سے آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے۔تاہم اب حکومت نے اس آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

تازہ ترین خبریں