09:58 am
آصف زرداری کی طبیعت تاحال ناساز، پمز اسپتال میں زیر علاج، شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کا سامنا

آصف زرداری کی طبیعت تاحال ناساز، پمز اسپتال میں زیر علاج، شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کا سامنا

09:58 am

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت نہ سنبھل سکی ، ایک ماہ سے زائد پمزاسپتال میں زیرعلاج ہیں ، کمر میں تکلیف ، شوگر اور بلڈ پریشر کے بعد دل کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔پمزاسپتال میں زیرعلاج سابق صدرآصف زرداری کی طبعیت ناساز ہونے لگی۔
کمرمیں تکلیف ، مہروں میں درد ، شوگر کے بعد دل کی تکلیف کے باعث چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو دل کی تکلیف کے باعث چلنے پھرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ سابق صدر کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ بھی بڑھ رہی ہے ، سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو انجیو گرافی کی سفارش کردی،جس کے لیے خاندانی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ، آصف زرداری نے ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے کا شکوہ بھی کیا۔