10:32 am
’’تحریک انصاف کا آئین بنانے والا ہی میں ہوں‘‘ حامد خان کا پارٹی رکنیت معطل ہونے پرسخت ردعمل سامنے آگیا

’’تحریک انصاف کا آئین بنانے والا ہی میں ہوں‘‘ حامد خان کا پارٹی رکنیت معطل ہونے پرسخت ردعمل سامنے آگیا

10:32 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حامد خان نے عمران خان کی جانب سے پارٹی کی رکنیت معطلی کو مذاق قرار دے دیا،نجی ٹی وی کے مطابق حامد خان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی آئین بنایا۔بانی ممبر کی رکنیت معطل نہیں کی جا سکتی۔ کسی بھی فاؤنڈر کو معطل نہیں کیا جا سکتا۔ کل پارٹی میں آنے والے ہمیں پارٹی سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے ابھی تک معطلی اور شوزکاز نوٹس موصول نہیں ہوا۔جب نوٹس آئے گا تو اس کا جواب بھی دوں گا،میں نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا جو پارٹی پالیسی کے خلاف ہو، ہمیشہ حقائق پر
 
بات کی ہے۔

تازہ ترین خبریں