04:04 pm
سرگودھامیں دوشیزہ کوزیادتی کے بعدقتل کردیاگیا

سرگودھامیں دوشیزہ کوزیادتی کے بعدقتل کردیاگیا

04:04 pm

سرگودھا(ویب ڈیسک)ملک میں آئے روزقتل اور  زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ۔پنجاب کے مشہورشہرسرگودھامیں کاسمیٹک پرکام کرنیوالی لڑکی کوقتل کردیاگیا۔
ملک کے قانون نافذ کرنیوالے ادارے بڑھتے ہوئے واقعات پربے بس نظرآرہے ہیں ان واقعات میں خواتین کوزیادہ نشانہ بنایاجارہاہے ۔گزشتہ دنوں لڑکیوں کوزیادتی کے بعدقتل کرنیوالے کے واقعات رونماہوئے جبکہ ملزمان اب تک آزادپھررہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایسے واقعات رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔حال ہی میں سرگودھا میں ایسی لڑکی کو قتل کر دیا گیا جو گھر سے باہر روزگار کمانے جاتی تھی۔بتایا گیا ہے کہ لڑکی کاسمیٹک کی دکان پر چند ہزار روپے کی تنخواہ پر کام کرتی تھی۔گذشتہ روز نامعلوم افراد لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو قتل کر دیا۔اور لاش اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی لاش صادق اسپتال کے باہر سے ملی۔سوشل میڈیا پر لڑکی کو قتل کیے جانے کے بعد کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔جس پر صارفین نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اب سرگودھا میں بھی درندگی بڑھ رہی ہے اور بیٹیاں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔صارفین نے لڑکی پر ظلم ڈھانے والے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں