04:39 pm
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی حکومت کی جانب سے فنڈ ز نہ دینے پرپھٹ پڑے

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی حکومت کی جانب سے فنڈ ز نہ دینے پرپھٹ پڑے

04:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے فنڈز جاری نہ کیے جانے کی شکایت کر دی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں حامد میر کے سوال پر تحریک انصاف کے رکن قوم اسمبلی نور عالم خان نے بتایا کہ ان کے حلقے میں تو پرویز خٹک کے دور کے جاری کردہ منصوبے بھی رکوا دیے گئے،جبکہ فنڈز کےلئے کالز بھی مخصوص ایم این ایز کو بھی آئی ہیں۔ میں اپنے
حلقے او ر عوام کے مفاد کی خاطر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتا ہوں جس کی پاداش میں مجھے فنڈز نہیں دیے جاتے۔ وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ میں اپنی زبان بند رکھوں ۔ اسی طرح رکن قومی اسمبلی عطااللہ نے بھی بتایا کہ انھیں کسی بھی قسم کے کوئی فنڈز نہیں دیے گئے۔ جبکہ راجہ خرم نوازنے بتایا کہ کچھ فنڈز ریلیز کیے گئے لیکن پوری رقم جاری نہیں کی گئی۔ارکان اسمبلی کا کہناتھا کہ جب لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا تھا تو ان کی کچھ توقعات تھیں۔ اگر ہم انھیں پورا نہ کر سکے تو عوام کا دوبارہ سامنا کیسے کریں گے۔ علاقوں میں گیس ،بجلی، سڑکوں اور سیوریج جیسے بنیادی نوعیت کے مسائل ہیں۔

تازہ ترین خبریں