05:02 pm
سابق صدر پرویز مشرف تشویشناک حالت میں امریکن ہسپتال منتقل

سابق صدر پرویز مشرف تشویشناک حالت میں امریکن ہسپتال منتقل

05:02 pm

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبرآگئی ہے۔ حالت مزید خراب ہونے پر انھیں امریکن ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم سابق صدر جنرل
(ر) پرویز مشرف کی گزشتہ رات طبیعت بگڑی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کو امریکن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر کے خلاف پاکستان کی خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس بھی چل رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں