10:05 pm
والدکوکس بات پرقائل کرلیا،پوراملک حیران

والدکوکس بات پرقائل کرلیا،پوراملک حیران

10:05 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست دائرکرنے کافیصلہ کرلیا،کل تک ضمانت کی درخواست دائرکی جائیگی ۔آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کو ضمانت کی درخواست دینے کیلئے قائل کیا
۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ڈاکٹر نے کافی بیماریاں تشخیص کی ہیں۔ہمارے خاندان اور بہنوں کیلئے یہ ایک مشکل عمل تھا، لیکن ہمیں ان پاکستانی ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں ہے، یہ ڈاکٹرز قابل ضرورہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا مئوقف تھا کہ ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے۔لیکن ہم نے ان سے اجازت طلب کی ہے،صدر زرداری نے آصفہ بی بی کی درخواست قبول کی ہے ، اب امید ہے کل تک ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔سب لوگ صدر زرداری کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری صدر زرداری سے سیاسی صورتحال پربات ہوئی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اصولوں پر کمپرومائز نہیں کرے گی۔چاہے وہ 18ویں ترمیم کی بات، جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کی بات ہو،ہمارا کشمیر میں یوم تاسیس کا جلسہ بڑا کامیاب رہا۔جلسے میں بڑے کثیر تعدادمیں لوگ آئے تھے۔ اب ہم نے 27دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ میں منائیں گے۔لیاقت باغ میں پیغام دیا جائے گا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پورا ملک سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ کی واضح گائیڈ لائنز ہوں گی۔ہماری قانونی ٹیم نے بتایا اس کیلئے ترمیم لانی پڑ ے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے، لیکن وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ اس کے برعکس چل رہے ہیں، وہ اتفاق رائے پیدا نہیں کرنا چاہتے۔جیسے وہ کشمیر، جمہوریت اور گورننس اتفاق رائے نہیں پیدا کرسکے، اس بات پر بھی وزیراعظم اتفاق رائے نہیں بنانا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت تین مہینے میں ایک نوٹیفکیشن نہیں بنا سکی، اور جو حکومت15 ماہ میں ایک بل یا قانون منظور نہیں کرسکی،لیکن یہ آئینی ترمیم ہے ،مجھے بڑا مشکل لگ رہا ہے کہ حکومت ترمیم کرسکتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت کیلئے 6مہینے میں ترمیم کرنا بڑا ٹیسٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنراور ممبران کیلئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو تین نام بھیجے ہیں شہبازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بعد تینوں نام بھیجے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا