05:10 pm
عوامی محرومیاں ہم ایک ایک کرکے ختم کررہے ہیں، عمر ایوب

عوامی محرومیاں ہم ایک ایک کرکے ختم کررہے ہیں، عمر ایوب

05:10 pm

ہری پور( آن لائن )ترقیاتی کام منتخب ہوتے ہی شروع کیے جاتے ہیں، الیکشن کے دنوں میں عوام کی آنکھوں میں دھول جونکنے کے لیے شروع کیے جانے والے ترقیاتی کام نہیں کہلاتے ،مسلم لیگ( ن) کی سابق حکومت کے دور میں بھی الیکشن سے قبل مختلف علاقہ جات میں پائپ پھینک کرعوام کی آنکھوں میں دھول جونکنے کی کوشش کی گئی مگرعوام نے انہیں شکست دے کرہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔ان خیالات کا اظہار
وفاقی وزیر برائے توانائی پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے ویلج کونسل سورج گلی،پنڈ گجرا،چھچھ اور رانی واہ میں5کروڑ20لاکھ روپے کے خطیر فنڈسے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عوام نے ترقیاتی کاموں کے لیے ہمیں منتخب کیا تمام عوامی محرومیاں ہم ایک ایک کرکے ختم کررہے ہیں اور اقتدار میں آتے ہی دن رات کی محنت سے ضلع بھرمیں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کئے۔انہوں نے کہا گیس فراہمی منصوبوں کے لیے ایک سال کے اندر تقریباْ 8 سے 9 ارب روپے منظور کیے جن سے گیس فراہمی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کام جاری ہیں جبکہ بجلی کے شعبے میں گریڈ اسٹشنزاورمختلف فیڈر ٹرانسفارمرزکی مد میں ابھی تک 12ارب روپے کے فنڈز سے بھی تجاوز کرچکے ہیںاور یہ زمینی حقائق ہیں جن کی تصدیق عوام خود کررہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب دیہات میں ہی نہیںبلکہ شہری آبادیوں میں بھی وولٹج مسائل کا سامناتھاہم نے نہ صرف لوڈشیڈنگ پرقابوں پایابلکہ مختلف فیڈرز کی تکمیل سے وولٹج مسائل سے بھی عوام کو نجات دلوائی ہے جبکہ تین گریڈ اسٹیشنز کی تکمیل کے بعد ضلع سے پچاس سال تک کے لیے وولٹج مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

تازہ ترین خبریں