02:51 pm
ایک بار جب ملک میں مہنگائی بڑھی تو نواز شریف نے فوراً کیا اقدام اٹھایا،

ایک بار جب ملک میں مہنگائی بڑھی تو نواز شریف نے فوراً کیا اقدام اٹھایا،

02:51 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ان دنوں مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ کیا اپنے اور کیا بیگانے ، سب ہی تحریک انصاف حکومت سے اس چیز کا شکوہ کر رہے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا
کہ پاکستان میں تبدیلی آئے تاہم ہمیں بدلے میں مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت ملی ۔ گوکہ پاکستان میں تجارتی حوالے سے دیکھاجائے تو حکومت کے بہت سے اچھے اقدام دیکھنے کو ملتے ہیں تاہم عوام الناس پر سے مہنگائی کا بوجھ کب ختم ہوگا ، شاید اس میں ابھی وقت لگے ۔ اس حوالے سے ڈیلی اوصاف کے ڈیجیٹل سیکشن نے جب عوامی سروے کیا تو ایک شخص کا کہنا تھا کہ ملک میں نواز شریف جیسا حلالی لیڈر کوئی نہیں آسکتا ۔ اس کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں ایک بار جب ٹماٹر 280روپے کلو تک پہنچاتو حکومت نے فوراً بھارت سے ٹماٹر منگوا لیے اور اگلے دن عوام 100روپے کے 5کلو ٹماٹر خرید رہی تھی ۔ عوام کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا ، ویڈیو ملاحظہ کریں

:

تازہ ترین خبریں