04:31 pm
سدرہ زیادتی کیس؛ چچا اپنی 7 سالہ بھتیجی کی میت کے ساتھ بھی زیادتی کرتا رہا

سدرہ زیادتی کیس؛ چچا اپنی 7 سالہ بھتیجی کی میت کے ساتھ بھی زیادتی کرتا رہا

04:31 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کچھ روز قبل راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں چچا نے اپنی 7 سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی اپنی بھتیجی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا رہا،ایک بار جب اس نے 7 سالہ سدرہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تو اس کی والدہ جاگ گئیں۔
سفاک ملزم نے کہا اس بار اس نے ننھی سدرہ کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا تھا تاکہ اس کی آواز گھر میں کہیں اور نہ جا سکے اور اسی دوران دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ملزم کا کہنا ہے کہ گندی فلمیں دیکھ دیکھ کر اس کا ذہن خراب ہوا یہی وجہ ہے کہ اسے نظر نہیں آیا کہ جس بچی کے ساتھ وہ شرمناک کام کرنے جا رہا ہے وہ اس کی اپنی بھتیجی ہے۔ ملزم نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اس نے پہلے سدرہ کو قتل کیا بعدازاں اس کی لاش کے ساتھ زیادتی کی۔ سفاک ملزم کو اپنے کیے پر کوئی شرم نہیں ہے۔یہاں تک کہ اس نے اپنے بھائی اور بھابھی سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں