04:32 pm
پاکستان میں 20صوبے ہونے چاہئیں ، پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت نے بڑا مطالبہ کر ڈالا

پاکستان میں 20صوبے ہونے چاہئیں ، پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت نے بڑا مطالبہ کر ڈالا

04:32 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں 20صوبے ہونے چاہئیں ، پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت نے بڑا مطالبہ کر ڈالا ۔۔۔ میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک میں 20 صوبے ہونے چاہئیں کیوں کہ بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوچکا ہے۔کراچی میں عباسی شہید اسپتال میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ شہری مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام کا طاقتور
ہونابہت ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن اپنی تنخواہیں نے حدمشکل سے دے پاتی ہے، ان حالات میں شہری مسائل کا خاتمہ آسان کام نہیںہے۔ ان کاکہنا ہےکہ دنیا بھر میں نئے صوبے تشکیل پا رہے ہیںاور ہم اب تک 72 سال پیچھے کھڑے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی نظام مضبوط ہوں تب ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ملک ترقی کر سکتا ہے۔مئیر کراچی کا کہنا ہے کہکہ سیوریج سمندر میں ڈالا جا رہا ہے اور کچرا شہر میں پڑا موجود ہے، بین الاقوامی سطح پر یہ ٹھیک پیغام نہیں پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی کو ماہانہ دس کروڑ روپے خسارے کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، 13 ہزار ملازمین کو تنخواہ دینے کے بعد شہری مسائل حل کرنا بہت مشکل ہے۔

تازہ ترین خبریں