04:36 pm
جاپان نے بھارت کے ساتھ مل کرپاکستان کو بڑاجھٹکادیدیا،پاکستانیوں کے لیے انتہائی تشویشناک خبر

جاپان نے بھارت کے ساتھ مل کرپاکستان کو بڑاجھٹکادیدیا،پاکستانیوں کے لیے انتہائی تشویشناک خبر

04:36 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے دہشتگردی کے الزامات پرمبنی بھارت اورجاپان کامشترکہ اعلامیہ مستردکردیا۔پاکستانی دفترخارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس اعلامیے کومفروضوں پرمبنی اوربنے بنیادقراردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ ہم اس اعلامیے
کومستردکرتے ہیں اس اعلامیے میں جس طرح پاکستان کاحوالہ دیاگیاوہ قطعی طورپرناقابل قبول ہے اوراس پرہمیں شدیدتحفظات ہیں ہم نے سفارتی روابط کے ذریعے جاپان کواپنے ان تحفظات سے آگاہ کردیاہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”دنیا بھارت کی پاکستان دشمنی اور سرحد پار دہشت گردی کے مبینہ بیانیے پر چلائی جانے والی مہم کو بخوبی جانتی ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارت ایسے اقدامات کے ذریعے دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر جیسے دیرینہ مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارت جس طرح ایف اے ٹی ایف کی کارروائی پر سیاست کر رہا ہے وہ بھی ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سمیت پوری عالمی برادری کے علم میں ہے۔ ہم بھارت کے اس منفی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینا جاری رکھیں گے۔“واضح رہے کہ30نومبر کو بھارت اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات ہوئی جس کے بعد یہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں