05:18 pm
پاکستان کا اہم شہر زور دار بم دھماکے سے لر زاٹھا ، شہادتوں کا خدشہ

پاکستان کا اہم شہر زور دار بم دھماکے سے لر زاٹھا ، شہادتوں کا خدشہ

05:18 pm

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کا اہم شہر زور دار بم دھماکے سے لر زاٹھا ، شہادتوں کا خدشہ۔۔۔ بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ، دھماکے کے ذریعے علاقے میں قائم ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، شہادتوں کا خدشہ۔ تفصیلات کے
مطابق بلوچستان کے شہر چمن سے انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے چمن میں قائم ایک ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے بم دھماکے کے ذریعے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث شہادتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی اطلاعات موصول ہونے پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ چمن میں اس سے قبل بھی دہشت گرد کئی مرتبہ سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں