08:52 am
کوئٹہ اور بلوچستان کا دارالحکومت شدید زلزلے سے لرز اٹھا

کوئٹہ اور بلوچستان کا دارالحکومت شدید زلزلے سے لرز اٹھا

08:52 am


کوئٹہ : کوئٹہ اور بلوچستان کا دارالحکومت شدید زلزلے سے لرز اٹھا، صوبائی دارالحکومت میں منگل کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

 
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کی شام کو شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کوش قسمتی سے شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باوجود کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔