11:03 am
دسمبر 2019میں ڈالر کی قیمت 180روپے ، ڈالر کے حوالے سے چھ اینکرز نے کیا دعوے کیے ، جانیں

دسمبر 2019میں ڈالر کی قیمت 180روپے ، ڈالر کے حوالے سے چھ اینکرز نے کیا دعوے کیے ، جانیں

11:03 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند میڈیا پرسنز کے پیچھے کوئی پوشیدہ ایجنڈا ہے یا پھر محض ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں جعلی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کا مکروہ دھندہ چلایا جاتا ہے؟سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وڈیو میں کہاگیاہے کہ جھوٹ پراپیگنڈہ اور سنسنی پھیلانا ہمارے میڈیا کے ایک حصے کا وطیرہ بن چکا ہے،
مثال کے طور پر ان اینکرز اور دانشوروں کو ہی دیکھ لیںجو آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدطرح طرح کی چھوٹی خواہشات پر مبنی اور عوام میں مایوسی سے بھر پور خبریں پھیلا رہے ہیں،ان اصحاب کا دعویٰ تھا کہ ڈالر دسمبر 2019 میں 180 سے 200 تک پہنچ جائے گا۔وڈیو میں ڈاکٹر فرخ سلیم دعوی کررہے ہیں کہ دسمبر 2019 میں ڈالر 180 تک پہنچ جائے گا۔ہم نیوز کے سینئر اینکر پرسن محمد مالک نے کہا کہ ڈالر 184 تک جائے گا ۔عارف نظامی نے کہا کہ ڈالر 200 تک بھی جائے گا۔منصور علی خان نے کہا کہ ذرائع بتا رہیے ہیں کہ ڈالر 160 سے اوپر تک جا سکتا ہے۔آصف زرداری نے کہامیں تو کہتا ہوں ڈالر 200 تک جائے گا۔سلمان غنی نے کہا کہ دو ہفتے پہلے 165 کی بات کی تھی تو لوگ یقین نہیں کر رہے تھے اور اب ڈالر کی قیمت 200 تک کی بات کی جارہی ہے۔ وڈیو کے مطابق آج دسمبر کا مہینہ ہے اور ڈالر کی قیمت 155 روپے ہے،حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کم کیا،اور قرض کے 25 ارب ڈالر اس پر پھونک دیئے اور 19 ارب ڈالر کا ناقابل برداشت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑا،تحریک انصاف کو ڈالر 128 پر ملااور اس وقت ڈالر 155 پر ہے جو 21% اضافہ بنتا ہے،لیکن موجودہ حکومت اس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 75% کمی لے آئی ہے اور ڈالر کی قیمت بھی مستحکم ہے،ہمارا سوال ان صحافیوں اور نام نہاد تجزیہ نگاروں سے ہے کہ ایسی سنسی اور چھوٹ پر مبنی خبروں اور خواہشات کو خبر بنا کر پیش کرنا آزاد اور غیرجانبدار صحافت ہے؟۔