01:15 pm
نقیب اللہ محسود کے والد کی موت سے قبل آخری الفاظ وائرل ،ویڈیو دیکھیں

نقیب اللہ محسود کے والد کی موت سے قبل آخری الفاظ وائرل ،ویڈیو دیکھیں

01:15 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے گئے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود بیٹے کے لیے انصاف مانگتے مانگتے دنیا سے رخصت ہو گئے۔محمد خان محسود جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھتے تھے
جو کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔گذشتہ 7 ماہ سے ان کاعلاج راولپنڈی کے اسپتال میں ہو رہا تھا،محمد خان محسود علاج کے دوران ہی چل بسے تھے۔ محمد خان محسود نقیب اللہ محسود کیس کے مدعی تھے اور دو ہفتے قبل آخری مرتبہ وہیل چئیر پر اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے اور پھر وہاں سے واپس اسپتال چلے گئے۔سماجی کارکن جبران ناصر نے اس موقع پر ان کا ایک پیغام ریکارڈ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ اتنا ظلم ابرہہ نے نہیں کیا تھا جتنا راؤ انوار نے کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں