09:38 am
شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد

شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد

09:38 am

کراچی(نیوز ڈیسک )شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، مطلع جزوی آبرلود اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا ۔ کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا گزشتہ ہفتے موسم معتدل رہنے کے بعد یکدم بدل گیا مطلع جزوی ابرآلود اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں
۔رات گئے اور صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا ہے شمال مشرق سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں میں موسم سرد ہونے کے اثرات کراچی پڑ رہے ہیں ،آئندہ دو روز تک ٹھنڈی ہواوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے، کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،24 گھنٹے کے دوران خشک اور سرد رہے گا ۔

تازہ ترین خبریں