10:37 am
پاکستان اور سعودی عرب مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتے میں ..

پاکستان اور سعودی عرب مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتے میں ..

10:37 am


اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہب ، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں، سعودی عرب نے مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی سربراہی میں سعودی پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہب ، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ملک ہے اور پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام بدترین ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ گزشتہ 122دن سے کرفیو کے نفاذکی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے گھروں میں مقید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرمسلم ممالک کے پارلیمانوں کی فوری کانفرنس بلائی جائے۔بھارت میں بی جے پی کی فاشسٹ حکومت نے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت میں مسلمانوں پر زندگی کاگھیرا تنگ کر رکھا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مسلمہ امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اور اسلام و فوبیا کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک کے مابین اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور انتہائی شرمناک ہے، اس واقعے سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے او آئی سی کو فعال کردار اداکرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔سعودی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سیدوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنا مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے، دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کیمطابق فوری حل چاہتا ہے۔کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کشمیر سمیت تمام تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے جلد سے جلد حل چاہتا ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ کشمیر پر اسلامی ممالک کی پارلیمانی نمائندوں کی کانفرنس بلانے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوروکاجائے۔مسلم ممالک میں ہم آہنگی کے فروغ اور امہ کودرپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان کاکردارقابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ دوطرفہ تجارت کیفروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے دونوں ایوانوں کی تجارت کی کمیٹیوں میں مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں