10:43 am
پشاور، جان شیر خان نے آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن کا افتتاح کردیا

پشاور، جان شیر خان نے آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن کا افتتاح کردیا

10:43 am


پشاور: خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی، سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے افتتاح کیاسابق عالمی چیمپئن قمر زمان، سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ارکان وزیر محمد، سجاد خلیل اور شیر بہادر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 
انڈر 15 لڑکوں کے کوالیفائنگ رائونڈ میں سندھ کے لبیب بٹ کو خیبر پختونخوا کے ماجد احمد کے خلاف واک اوور ملا، خیبر پختونخوا کے محمد اذان خلیل نے پنجاب کے طلحہ حق کو گیارہ دو، گیارہ، سندھ کے انس دلشاد نے خیبر پختونخوا کے محمد طلحو کو گیارہ سات، گیارہ پانچ، پنجاب کے محمد زبیر نے خیبر پختونخوا کے جلال شیر کو گیارہ چھ، گیارہ چار، پنجاب کے حمزہ شوکت نے خیبر پختونخوا کے محمد فہد کو دس بارہ، گیارہ چھ، گیارہ آٹھ، پنجاب کے ورون آصف نے پنجاب ہی کے حیدر بٹ کو گیارہ سات، گیارہ چھ، پی او ایف کے حکمت یار نے پنجاب کے احمد کامران کو گیارہ سات، گیارہ پانچ سے، انڈر 17 میں پنجاب کے افنان مدثر نے خیبر پختونخوا کے آفاق خان کو سات گیارہ، گیارہ نو، گیارہ چھ، خیبر پختونخوا کے شعیب افضل نے خیبر پختونخوا ہی کے حمزہ عرفان کو گیارہ چار، گیارہ نو، پنجاب کے مبشر خان نے خیبر پختونخوا کے ابوبکر کو پانچ گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ چھ،خیبر پختونخوا کے مطہر علی نے خیبر پختواکے حمزہ زاہد کو گیارہ پانچ، گیارہ سات، خیبر پختونخوا کے فواد حسین نے پنجاب کے علی الدین کو گیارہ پانچ، گیارہ پانچ، پنجاب کے حسنین علی نے خیبر پختونخوا کے شیراز اکبر کو نو گیارہ، گیارہ سات، بارہ دس، خیبر پختونخوا کے نعمان خان نے عادل کو گیارہ چھ، گیارہ تین، انڈر 15 آخری کوالیفائنگ رائونڈ میں خیبر پختونخوا کے نعمان خان کو خیبر پختونخوا ہی کے عبداللہ خان کو گیارہ آٹھ، گیارہ نو، بارہ دس، خیبر پختوا کے فواد حسین نے حسنین علی کو آٹھ گیارہ، گیارہ پانچ، گیارہ آٹھ، گیارہ سات، پنجاب کے افنان مدثر نے خیبر پختونخوا کے شعیب افضل کو گیارہ نو، گیارہ پانچ، بارہ دس، خیبر پختونخوا کے مطہر علی نے پنجاب کے مبشر خان کو گیارہ چار، گیارہ تین، گیارہ تین، انڈر 17 میں پنجاب کے عمر ارشد نے پی او ایف کے حکمت یار کو گیارہ تیرہ، گیارہ نو، گیارہ آٹھ، تیرہ پندرہ، گیارہ چھ، خیبر پختونخوا کے محمد اذان خلیل نے سندھ کے لبیب بٹ کو گیارہ دو، گیارہ چار، گیارہ دو، سندھ کے انس دانش نے پنجاب کے محمد زبیر کو گیارہ پانچ، گیارہ آٹھ، گیارہ چار، پنجاب کے ورون آصف نے پنجاب ہی کے حمزہ شوکت کو بارہ دس، گیارہ نو، تین گیارہ اور گیارہ آٹھ سے ہرایا۔

تازہ ترین خبریں