06:45 am
عوام 5 سال مجھ سے سنتے رہیں گے ہمیں کتنا بڑا خسارہ ملا، عمران خان

عوام 5 سال مجھ سے سنتے رہیں گے ہمیں کتنا بڑا خسارہ ملا، عمران خان

06:45 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام گھبرائے نہیں اور نہ ہی فکر کرے، آنے والا دور خوشیوں کا دور ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے‘ مہنگائی کم کرکے دم لیں گے ‘بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ای گورننس ناگزیر ہے‘بعض ادارے اس کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں مگر ہم ہر صورت ای گورننس کا نظام لائیں گے‘عوام پانچ سال تک مجھ سے یہ سنتے رہیں گے کہ ہمیں کتنا بڑا خسارہ ملا‘
ماضی میں پیسوں کی خاطر دوسروں کی جنگیں لڑی گئیں‘ تعمیرات پر صوبائی ٹیکسزکم کرنے پر غور کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اورپارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ کمایا، شہبازشریف ڈیلی میل کی خبر کا جواب نہیں دے سکے‘ شہبازشریف کے داماد اور بیٹے بھگوڑے ہیں، انہوں نے کرپشن کا نیٹ ورک چلایا۔وزیراعظم نے شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر نے حقائق قوم کے سامنے رکھے‘حکومتی ترجمان مسلم لیگ ن سے شہزاد اکبر کے پوچھے گئے سوالات پوچھیں۔