04:03 pm
ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس کون ہیں؟وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کی سربراہی کے لیےتانیہ کا انتخاب کیسے کیا

ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس کون ہیں؟وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کی سربراہی کے لیےتانیہ کا انتخاب کیسے کیا

04:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کے لیے گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدروس نے جذبہ حب الوطنی کے تحت استعفیٰ دے دیا۔ تانیہ ایدروس پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل وژن کی سربراہی کریں گی۔ پاکستان پہنچنے کے بعد تانیہ ایدروس نے بتایا کہ میں 20 سال سے بیرون ملک مقیم تھی اور پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی، جب یہ حکومت آئی تو لوگوں کو محسوس ہوا
ملک جا کر کچھ کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے اہم رابطے ہوئے، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کے تحت 5 اہم مرحلوں پر کام تیز کیا جائے گا،عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی اور روابط کو فروغ دیا جائے گا۔ تانیہ ایدروس امریکا سے بائیو لوجی اور اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری لینے کے بعد میسا چوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا۔ گوگل کی جانب سے پاکستان بزنس یعنی گوگول کی پاکستان میں پروڈکٹس لانچ کرنے کا موقع ملنے پر وہ 7 سال پہلے امریکا سے سنگاپور منتقل ہوئیں۔گوگل کے لیے 2008ء سے 2016ء تک بطور کنٹری مینجر ساؤتھ ایشیا کام کرنے والی تانیہ گوگل کے پراڈکٹ، پیپمنٹ فارنیکسٹ بلین یوزر پروگرام ڈئیریکٹر تھیں۔ گذشتہ روز ڈیجیٹل پاکستانی کی افتتاحی تقریب میں تانیہ کا کہنا تھا کہ میرے ایک جاننے والے نے 6 سات ماہ قبل وزیراعظم کو ای میل بھیجی تھی کہ اگر آپ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کی جانب جا رہے ہیں تو تانیہ سے بات کریں،تانیہ ایدروس کے مطابق وہ ای میل کے بارے میں نہیں جانتی تھیں تاہم وزیراعظم نے یہ ای میل اپنی اصلاحاتی ٹیم کو بھیجی جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد جہانگیر ترین سے بات ہوئی جنہوں نے پاکستان واپسی کے لیے قائل کرتے ہوئے تانیہ کے آئیڈیاز سنے اور انکو حکومتی عہدایداروں سے ملوایا،وزیراعظم سے تانیہ کی پہلی ملاقات جہانگیر ترین کے ذریعے سے ہوئی۔وزیراعظم نے پہلی ملاقات میں تانیہ پر واضح کیا کہ یہاں پر مسائل کی فہرست لمبی ہے لیکن تم نے گھبرانا نہیں ہے۔ تانیہ کا کہنا تھا کہ سب کا اعتماد دیکھ کر مجھے لگا کہ میں بھی پاکستان آکر اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہوں۔ تانیہ کا کہنا ہے کہ میں گذشتہ تین ماہ سے تمام اسٹیک ہولڈر سے ملاقات کر رہی ہوں۔آئی ٹی منسٹر،سیکرٹری آئی ٹی اور ان کی ٹیم سے بہت ملاقاتیں ہوئیں۔سب بہت تعاون کرنے والے ہیں۔اور اس آغاز کے پیچھے ان کی پوری ٹیم ہے،ہم کوئی الگ سے کام نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی منسٹری کے ساتھ ہی ہے۔

تازہ ترین خبریں