02:01 pm
حکومت کی بڑی اتحادی جماعت نے استعفوں کا اعلان کر دیا،ملکی سیاست میں ہلچل

حکومت کی بڑی اتحادی جماعت نے استعفوں کا اعلان کر دیا،ملکی سیاست میں ہلچل

02:01 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے سربراہ اخترمینگل نے کہاہے کہ حکومت کومزیدمہلت دینےکاوقت گزرچکاہے ،پارٹی کی مشاورت سے اسمبلیوں سے استعفے بھی دے سکتے ہیں ،کسی کوخوش کرنے کے لیے ترمیم کی جاسکتی ہے
،توہمارے نکات پرترمیم کیوں نہیں کی گئی ۔انہوں نے ایک انٹرویومیں کہاکہ کسی کوخوش کرنے کے لیے ترمیم ہوسکتی ہے توہمارے نکات پرکیوں نہیں ۔حکومت پہلے ترمیم پرحمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے۔حکومت کومزیدمہلت دینے کاٹائم گزرچکا،اخترمینگل نے کہاکہ پارٹی فیصلہ کر ے تونشستوں سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیاجائےگاکہ حکومت کے ساتھ رہناہے یانہیں ،جلدسینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے جو 6 نکات دیے تھے اس کے علاوہ 9 نکات تھے، اس میں سیاسی معاملات بھی تھے اور بلوچستان کی ترقی کے معاملات بھی تھے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اور ہم چاہتے تھے کہ سیاسی مذاکرات سے یہ حل ہو کیونکہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ نہ ہی دہشت گرد کی بندوق سے حل ہوگا اور نہ ہی سرکار کی توپ سے حل ہوگا۔