06:28 pm
نئے آرمی چیف کااعلان اب توکرناہی پڑے گا،حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

نئے آرمی چیف کااعلان اب توکرناہی پڑے گا،حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

06:28 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن اوردیگرمعاملات میں حکومت کاساتھ نہ دینےکافیصلہ کرلیا،ن لیگ کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں جورابطے شروع ہوئے تھے اب جاری نہیں رکھ سکتے ،الیکشن کمیشن ممبران کی تقرریوں سمیت کسی بھی قانون سازی کاحصہ نہیں بنیں گے،۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہویا لندن ہمیں سب کے گھروں کا معلوم ہے۔کل شام لندن میں نوازشریف کے بیٹے کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
۔ ہمارے قائد کے گھر حملہ ہوسکتا ہے تو آپ کے قائد کے گھر بھی ہوسکتا ہے۔ نوازشریف یا کسی بھی سیاستدا ن کے گھر پرحملہ ہوا تو ہم ان کا پیچھا کریں گے۔ جہاں احتجاج ہوا ہے اس کے قریب آپ کے بچے اور اہلخانہ بھی رہتے ہیں۔پاکستانی سیاست میں یہ چیزیں چارپانچ سال میں متعارف کروائی گئیں۔مخالفین کے گھروں کا تقدس پامال کرنے کی روایت ڈالی گئی ہے۔ یہ خطرناک روایت ہے۔ تشدد کی لہر چل پڑی تو رکے گی نہیں، یہ سلسلہ چل پڑا توبند نہیں ہوگا۔ حکومت اپوزیشن سے دشمنی کررہی ہے۔ سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے توسط سے بتانا چاہتا ہوں کہ جانتے ہیں یہ کس نے کیا اور کس نے سرپرستی کی ،جن لوگوں نے پیسا لگایا، ہمیں ان کے چہروں کی شناخت ہے ہم ان کے نام بھی جانتے ہیں۔