07:22 am
عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی پی آئی سی کے باہر موجود رہے

عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی پی آئی سی کے باہر موجود رہے

07:22 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی حفیظ اللہ نیازی کے صحبزادے ہیں،
انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔مظاہرے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں حسان خان نیازی نے کہا کہ تشدد کی ویڈیو دیکھ کر مجھے خود پر بھی شرم آ رہی ہے، میری حمایت صرف متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے تک تھی، میں پر امن مظاہرے کیلئے ان کے ساتھ تھا، یہ ایک برا دن تھا اور میں ایسے مظاہرے کی حمایت پر اپنی مذمت کرتا ہوں۔ وکلا کو بھی حدود میں رہنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں