08:10 am
لاہور اسپتال پر وکلاء کا حملہ : واقعے میں ملوث 39 افراد گرفتار

لاہور اسپتال پر وکلاء کا حملہ : واقعے میں ملوث 39 افراد گرفتار

08:10 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے میں ملوث 39 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔وکلاء کی جانب سے لاہور کے سب سے بڑے دل کے اسپتال پر حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ہونے سے انتقال کرگئے۔
وکلاء نے اسپتال کی ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے۔اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے اہل خانہ پرتشدد کیا گیا جو قابل مذمت ہے، وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیا اور پنجاب حکومت کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں