08:12 am
 وکیلوں نے ایک ویڈیو وائرل ہونے پر قانون اپنے ہاتھ میں لےلیا

وکیلوں نے ایک ویڈیو وائرل ہونے پر قانون اپنے ہاتھ میں لےلیا

08:12 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )قانون کے رکھوالے وکیلوں نے ایک ویڈیو وائرل ہونے پر قانون اپنے ہاتھ میں لےلیا۔کچھ دن پہلے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہی میں وکیلوں نے قطار سے سے ہٹ کر دوائی مانگی تھی جس کے بعد اسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز سے ان کا جھگڑا ہوا تھا
۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آؤٹ ڈور میں تقریباً 15 روزقبل کچھ وکلاء آئے اور پہلے دوا لینے کیلئے عملے کو دھمکایا، ان سے جھگڑ پڑے جس پر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور وکلاء میں لڑائی شروع ہوگئی۔جھگڑے کے بعد وکیلوں نے ڈاکٹروں کیخلاف ایف آئی آر کٹوائی اور بعد میں اس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائیں۔ڈاکٹروں نے منگل کو واقعے پر معافی بھی مانگی ا ور مطالبہ کیا کہ معاملے کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنائی جائے اور اسے سفید اور کالے کوٹ کا جھگڑا نہ بنایا جائے۔تاہم گزشتہ روز ڈاکٹرز کی دوسری ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ڈاکٹرز وکیلوں کا مذاق اڑا رہے تھے تو وکیلوں کو غصہ آگیا۔وکیلوں نے سائبر کرائم سیل میں شکایت کرنے کے بجائے اسپتال پر ہی ہلہ بول دیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وکلاء نے دو روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو کو حملے کا جواز بنایا، ان کے وحشیانہ حملے کی ایک وجہ اگلے ماہ ہونے والے لاہور بار کے الیکشن بھی ہیں۔

تازہ ترین خبریں