08:30 am
رواں سال کی تیسری 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہو گا

رواں سال کی تیسری 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہو گا

08:30 am


ہری پور ; رواں سال کی تیسری 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہو گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں تمام ضلعی افسران، محکمہ صحت اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔
 
اجلاس میں پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ پولیو مہم کو بہترین طریقہ سے سرانجام دینے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس موذی بیماری سے آنے والی نسلوں کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ضلعی انتظامیہ کے افسران پولیو مہم میں تمام ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔