07:00 am
حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کردیا

حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کردیا

07:00 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کردیا۔ پینشنرز کو اب 5 ہزار 250 روپے کی جگہ 8 ہزار 500 روپے ملیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ای او بی آئی کے اندر اصلاحات اور بہتری سے پنشن میں اضافہ ہوا۔
عمران خان نے اپنے ٹو یٹ میں کہا کہ ہماری حکومت نے1 سال میں EOBI کے بوڑھے پنشنرزکوملنےوالی رقم 62% اضافے کیساتھ 5250 سےبڑھاکر8500 روپےکردی ہےجس سے پنشنرزکو ریٹائرمنٹ کےبعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنےمیں مدد ملےگی۔ اس سرمائے کاکثیرحصہ خود ادارے کی اصلاح سےحاصل ہورہاہے۔ ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور اہم قدم ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مدینہ ریاست کی جانب یہ ایک اور قدم ہے، اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشنرز کی سیکورٹی میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبریں