07:53 am
ماڈل کورٹ ہری پور کے جج نے منشیات کے تین کیسوں میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنا دی

ماڈل کورٹ ہری پور کے جج نے منشیات کے تین کیسوں میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنا دی

07:53 am

ہری پور۔:ماڈل کورٹ کے جج سجاد احمد جان کی عدالت نے منشیات کے تین کیسوں میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو قید و بند کی سزائیں سنا دی، منشیات کے کیسوں میں استغاثہ کی جانب سے سرکاری وکیل حبیب الله خان نے منشیات فروشوں کو سزا دلوانے میں بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ستعمال کیا۔
 
تفصیلات کے مطابق تھانہ حطار کے ایس ایچ او نے محمد ریاض سکنہ پبی نوشہرہ سے 9 جنوری 2017ء کو مخبر کی اطلاع پر ساڑھے تین کلو چرس، تھانہ سرائے صالح کے سابق ایس ایچ او نے مخبر کی اطلاع پر ریاست محمود ولد سلطان محمود ساکنہ پانڈک ہری پور سے ایک کلو چرس اور ایک کین شراب برآمد کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف نائن سی کے مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات کے ان کیسوں میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ریاض کو تین سال قید اور ملزم ریاست محمود کو منشیات و شراب کین میں دو سال قید کی سزائیں دی گئیں۔

تازہ ترین خبریں