02:12 pm
وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین وزیراعظم کو فون،مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھادیا

وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین وزیراعظم کو فون،مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھادیا

02:12 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان جمعہ کے روز ٹیلی فونک پر رابطہ کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاک کینیڈا تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے جاری تناؤ کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلے کا جامع اور پرامن حل ضروری ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے ، دورے کے دوران عمران خان سعودی فرمانروااورولی عہدسےملاقاتیں کریں گے جبکہ مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺپرحاضری بھی دیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کا تسلسل ہے، دورےمیں باہمی تعاون اورخطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔