06:47 am
پی آئی سی پر حملے کے بعد وکلاء گردی کی ایک کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری

پی آئی سی پر حملے کے بعد وکلاء گردی کی ایک کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری

06:47 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے بعد وکلاء کی غنڈہ گردی کی ایک کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔چند روز قبل وکلاء نے لاہور میں دل کے اسپتال میں گھس کر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس میں خاتون سمیت 3 مریض بھی انتقال کر گئے تھے۔
وکلاء کی جانب سے اسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر اشیاء کی توڑ پھوڑ کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں۔کالے کوٹ والوں کی جانب سے صرف اسپتال میں ہی ہلہ نہیں بولا گیا بلکہ وکلاء نے لڑکیوں کے میڈیکل کالج کی بس پر بھی دھاوا بولنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر اب وکلاء کی غنڈہ گردی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ وکلاء نے روڈ بلاک کر رکھی ہے، اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایک وکیل اسے روک کر  اس کی موٹر سائیکل کی چابی اتار لیتا ہے۔اسی دوران دوسرے وکیل بھی وہاں جمع ہو جاتے ہیں اور پھر وکیل موٹر سائیکل سوار سے کہتا ہے کہ تمھیں دکھتا نہیں کہ آگے وکیل کھڑے ہیں اور اسی دوران وکیل موٹر سائیکل سوار کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کر دیتا ہے۔