07:06 am
 جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیلی فیصلہ ریٹائرمنٹ سے قبل آجائے گا،چیف جسٹس

جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیلی فیصلہ ریٹائرمنٹ سے قبل آجائے گا،چیف جسٹس

07:06 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ انکی ریٹائرمنٹ سے قبل آجائے گا۔میڈیا سے غیر رسمی طور پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بات چیت کی، بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق تفصیلی فیصلہ ریٹائرمنٹ سے قبل آجائے گا۔اس سے قبل کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لاہور میں پیش آنے والا واقعے کی مذمت کی
اور اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹرز اور وکیل دونوں معاشرے کا باوقار حصہ ہیں، دونوں پیشوں کےساتھ گراں قدرروایات منسلک ہیں، لاہور میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا پی آئی سی واقعہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لئے اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، معزز پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو خود احتسابی کےعمل سے گزرنا ہوگا۔چیف جسٹس نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے۔چیف جسٹس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہم نے نظام میں رہتے ہوئے انصاف کے عمل کو مختصر کیا، ماڈل کورٹس کے ذریعے تیز تر انصاف کو یقینی بنایاگیا، ایسا نظام بنایا ہے کہ 17 دنوں میں چالان آجائے۔ گواہوں کو پیش کرنے کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے، ہم نے کہا کہ مدعی کے بجائے پولیس اور ریاست گواہ پیش کرے گی۔

تازہ ترین خبریں