09:58 am
وفاقی پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

وفاقی پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

09:58 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس اب چلتے پھرتے کیمرے کا کردار ادا کرے گی ،وفاقی پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وفاقی پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔اسلام آباد پولیس اہلکاروں کو یونیفارم کیمرے فراہم کیےجائیں گے،جن سے پولیس اہلکاروں کی ہر کارروائی ریکارڈ کی جائے گی، ابتدائی طور پر 20کیمرے حاصل کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار خان نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے 2ہفتوں تک 20کیمرے حاصل کرلیے جائیں گے اور ایک کیمرے کی قیمت تقریبا 100ڈالر ہوگی،ویڈیو کیمرے ابتدائی طور پر ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کی یونیفارم پر لگائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق،کیمروں کو سیوسٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گااور کیمروں سے پولیس اورشہریوں کےدرمیان ہونے والی بات چیت کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں جدید کیمرے تھانوں میں موجود عملے کے یونیفارم کا بھی حصہ ہوں گے۔