11:19 am
 ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا تبادلہ کر دیا گیا انہیں جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کر دیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا تبادلہ کر دیا گیا انہیں جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کر دیا گیا

11:19 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا تبادلہ کر دیا گیا انہیں جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کر دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ میں اہم تقرر و تبادلے ہوئے ہیں، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد ہوئے ہیں، رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستان سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ شفقت علی خان روس میں پاکستانی سفیر ہونگے۔21 سینئر افسران کی سفیر اور قونصل جنرل کے عہدے پر تقرری کی گئی ہے، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی میں پاکستانی سفیر ہونگے۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان میں سفیر ہونگے۔ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ کے لیے سفیر نامزد کیے گئے ہیں، محمد طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی جی کاونٹر ٹیررزم وزارت خارجہ احمد فاروق ڈنمارک کے لیے سفیر نامزد کیے گئے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں سفیر نامزد کیا گیا ہے، ظفراقبال رومانیہ، محمد خالد اعجاز ارجنٹینا میں سفیر تعینات ہونگے۔ میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی اردن، وائس ایڈمرل (ر) اطہر مختار مالدیب میں سفیر تعینات کیے گئے ہیں۔مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ، ڈاکٹر علی احمد آرائیں سنیگال، سردار اظہر طارق کو کرغیزستان میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔