08:42 am
ڈی جی آئی ایس پی آر  کا بالی وڈ فلسماز سنجے لیلا اور بھوشن کمار کو کرارا جواب

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بالی وڈ فلسماز سنجے لیلا اور بھوشن کمار کو کرارا جواب

08:42 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے مقبول ترین فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور  بھوشن کمار کو کرارا جواب دیا۔
حال ہی میں بھارتی فلمساز بھوشن کمار کی جانب سے ٹوئٹر پر ’2019 بالا کوٹ اسٹرائیک‘ کے واقعے پر فلم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ فلم ملک کے بہادر لوگوں کے لیے خراج تحسین ہے۔اس پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ خواب صرف بالی وڈ کے ذریعے ہی پورا کیا جا سکتا ہے‘۔